ویب ڈیسک،
کویت کے سرکاری ٹی وی پر پروگرام روک کر قرآنی آیات نشر کی گئیں،میڈیا رپورٹس
کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح انتقال کر گئے۔
کویتی میڈیا کے مطابق 86 سالہ امیرشیخ نواف الاحمد الصباح نومبرمیں اسپتال میں داخل ہوئے تھے،کویت کے امیرشیخ نواف الاحمد الصباح کو لاحق عارضے کی وضاحت نہیں کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت کے سرکاری ٹی وی پر پروگرام روک کر قرآنی آیات نشر کی گئیں۔
کویتی میڈیا کےمطابق شیخ نواف1937 میں پیدا ہوئے،وہ امیرکویت کے مرحوم حکمران شیخ احمد الجابرالصباح کے پانچویں بیٹے تھے۔