...

دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا عبرتناک انجام ہی شہیدوں کے خون سے انصاف ہوگا۔آصف زردای کا سانحہ اے پی ایس پر پیغام

تشکور نیوز رپورٹنگ،

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سانحہ اے پی ایس کے معصوم شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ان معصوم شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

سانحہ اے پی ایس کے موقع پر اپنے پیغام میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کو کبھی بھی بھول نہیں سکتے،محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے واضح طور ان دہشت گردوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ملک اور امن کے دشمن ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ سوات آپریشن ملک دشمنوں کے خاتمے کیلئے مشعل راہ تھا اگر اس آپریشن کا تسلسل برقرار رکھا جاتا تو اے پی ایس جیسا سانحہ پیش نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے افواج پاکستان اور پولیس کے بہادر آفیسروں اور جوانوں نے وطن میں امن اور دھرتی کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا عبرتناک انجام ہی شہیدوں کے خون سے انصاف ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.