قومی کرکٹر محمد رضوان نے ٹیم میں سرجری کی حمایت کردی

قومی کرکٹر محمد رضوان نے ٹیم میں سرجری کی حمایت کردی،کہا انسان بیمار ہوتا ہے آپریشن تو ہوتا ہے،چیئرمین صاحب جو کریں گے وہ ان کا حق ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کےوکٹ کیپرمحمد رضوان نے پشاورمیں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ورلڈکپ میں اچھا نہیں کھیلے، ہم پرہونیوالی تنقید غلط نہیں،ہم ورلڈکپ میں بہتر کھیل سکتے تھے۔

قومی کرکٹر محمد رضوان نے ٹیم میں سرجری کی حمایت کردی

 

رضوان نےمزیدکہا کہ بال اوربیٹ کےعلاوہ اور کچھ نہیں آتا ہے، انسان کے ہاتھ میں محنت اورہمت ہے،جب ہم ملک کےلئےکھیلتے ہے ہمارے زہن میں صرف یہ بات ہوتی ہے کہ ہمارا مخالف ٹیم کونسی ہے،جو لوگ تنقید کا سامنا نہیں کرسکتےوہ دنیا میں کچھ نہیں کرسکتے ،ہمیں لوگوں کو نہیں دیکھنا کہ لوگ کیا کہتےہیں،ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ہم ملک کےلئے کیا کرسکتے ہیں۔

عمران خان پر مقدمات: وزیر قانون کا اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ پر ردعمل

 

کرکٹر نے مزید کہا کہ پٹھانوں کوجوطاقت اللہ نےدی ہےاگروہ استعمال کرےتو وہ بہت کچھ کرسکتے ہیں،اپنی جاب ہو نمبرون لےجانا چاہے سپورٹس مین ہو یا سیاست دان، جب ہم نمبر ون ہو نگےتوملک خودبخود نمبر ون ہوجائے گا۔

 

 

66 / 100

One thought on “قومی کرکٹر محمد رضوان نے ٹیم میں سرجری کی حمایت کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!