کراچی میں ڈی آئی جی نے شہید کانسٹیبل کی بیٹی کی سالگرہ کا کیک کاٹا

  تشکر نیوز: ڈی آئی جی ایسٹ نے شہید کانسٹیبل کی بیٹی کی سالگرہ کا کیک کاٹا،تقریب میں ایسٹ زون کے سینیئر پولیس افسران اور شہید کی فیملی نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ زون غلام اظفر مہیسر نے ڈی آئی جی ایسٹ آفس میں شہید کانسٹیبل فیصل مشتاق کی بیٹی ایمان فیصل کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ تقریب میں ایسٹ زون کے سینیئر پولیس افسران اور شہید کی فیملی نے شرکت کی۔

کراچی؛ گزشتہ ہفتے پولیس مقابلوں کے دوران 11 زخمی ڈاکوؤں سمیت 19 ملزمان گرفتار

سال 2012 میں کانسٹیبل فیصل مشتاق کو لانڈی تھانے کی حدود میں شہید کیا گیا تھا۔ بیٹی ایمان فیصل نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ڈی آئی جی ایسٹ زون ان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون غلام اظفر مہیسر نے شہید کی بیٹی کی خواہش پر ان کی بیٹی کی سالگرہ کی تقریب کا انتظام ڈی آئی جی آفس میں کیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے شہید کی بیٹی اور ان کی فیملی کو تحائف دیے۔ ڈی آئی جی ایسٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسٹ زون پولیس اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے۔ تقریب میں سب انسپکٹر اقبال محمد خان شہید کے فیملی نے بھی شرکت کی۔

 

 

60 / 100

One thought on “کراچی میں ڈی آئی جی نے شہید کانسٹیبل کی بیٹی کی سالگرہ کا کیک کاٹا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!