کراچی؛ گزشتہ ہفتے پولیس مقابلوں کے دوران 11 زخمی ڈاکوؤں سمیت 19 ملزمان گرفتار

تشکر نیوز:  شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 11 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 11 زخمی ڈاکوؤں سمیت 19 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کے احکامات کے پیش نظر پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔

وزیراعظم نے دورہ کراچی میں 150 بسیں دینے کا وعدہ کیا تھا، اسے پورا کریں، شرجیل میمن

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 11 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 11 زخمی ڈاکوؤں سمیت 19 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے 16 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، 5 موٹر سائیکلیں اور 1گاڑی برآمد کی گئی۔

پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں مجموعی طور پر 811 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 59 کلو 628 گرام چرس، 14 بوتلیں شراب، ہیروئن اور آئس/کرسٹال برآمد کی۔ گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 91 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔

کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 23 موٹر سائیکلیں اور 3 گاڑیاں برآمد کیں۔ کراچی پولیس کی جانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات جاری رہیں گے۔

55 / 100

One thought on “کراچی؛ گزشتہ ہفتے پولیس مقابلوں کے دوران 11 زخمی ڈاکوؤں سمیت 19 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!