کرم میں شہید 5 جوان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں شہید ہونے والے 5 جوانوں کو آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

کرم میں شہید 5 جوان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 21 جون 2024 کو ضلع کرم میں دہشت گردوں کی جانب سے لگائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والے دھرتی کے 5 بہادر سپوت حوالدار عقیل احمد شہید، لانس نائیک محمد طفیر شہید، سپاہی انوش رفون شہید، سپاہی محمد اعظم خان شہید اور سپاہی ہارون ولیم شہید کو اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

کراچی میں ڈی آئی جی نے شہید کانسٹیبل کی بیٹی کی سالگرہ کا کیک کاٹا

 

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نماز جنازہ اور تدفین میں سینئر حاضر سروس افسران و جوان، شہداء کے لواحقین اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

63 / 100

One thought on “کرم میں شہید 5 جوان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!