لاہور: آئی جی پنجاب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر خود کو آگ لگانے والا شہری دم توڑ گیا

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر خود کو آگ لگانے والا شہری دوران علاج دم توڑ گیا۔

لاہور: آئی جی پنجاب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر خود کو آگ لگانے والا شہری دم توڑ گیا

 

’تشکر نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق شہری اصفر سہیل لاہور کے میو ہسپتا میں زیر علاج تھا، متوفی کی لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

آئی جی آفس کے باہر خود کو آگ لگانے والا شہری لاہور کے علاقے کماہاں کا رہائشی تھا، وہ پگڑی پر لیے گئے ایک مکان میں رہائش پذیر تھا، میڈیا میں رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مالک مکان کی جانب سے پیشگی نوٹس دیے بغیر گھر خالی کروانے پر احتجاج کے لیے آئی جی آفس پہنچا تھا۔

راولپنڈی: فلم اسٹار جاوید شیخ سمیت دیگر کیخلاف فراڈ کا مقدمہ خارج

 

رپورٹ میں کہا گیا کہ متاثرہ شخص صبح سے آئی جی آفس کے باہر پنجاب پولیس کے سربراہ سے ملاقات کے لیے انتظار میں بیٹھا تھا۔

سیکیورٹی پر مامور حکام کی جانب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اس نے خود کو آگ لگالی تھی، شہری کو بچاتے ہوئے پولیس اہلکار عادل بھی جھلس کر زخمی ہو گیا۔

 

 

60 / 100

One thought on “لاہور: آئی جی پنجاب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر خود کو آگ لگانے والا شہری دم توڑ گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!