راولپنڈی: فلم اسٹار جاوید شیخ سمیت دیگر کیخلاف فراڈ کا مقدمہ خارج

راولپنڈی پولیس نے فلم اسٹار جاوید شیخ سمیت دیگر کے خلاف پراپرٹی پروجیکٹ کی تشہیری مہم کے دوران فراڈ کا مقدمہ خارج کر دیا۔

’تشکر نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او روات نے بتایا لین دین کے معاملات کراچی میں ہوئے، جو اسٹام پیپر پولیس کو پیش کیا گیا وہ بھی کراچی کا ہے، اسٹام پیپر کراچی وینڈر کا ہے، کیس میں روات پولیس کی حدود ہی نہیں بنتی، اس لیے مقدمہ خارج کیا گیا۔

راولپنڈی: فلم اسٹار جاوید شیخ سمیت دیگر کیخلاف فراڈ کا مقدمہ خارج

 

پراپرٹی پروجیکٹ کی تشہیری مہم کے ذریعے دھوکا دہی کے الزام کا مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق جاوید شیخ کے علاوہ کمپنی کے مالک جہانزیب عالم سمیت 7 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

لاہور: باپ کے تشدد سے زخمی زیر علاج کمسن بچہ دم توڑ گیا

 

مقدمے کے متن کے مطابق سوشل میڈیا پر نجی کمپنی کے پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی گئی، ملزمان کی سوشل میڈیا مہم کے جھانسہ میں آکر 50 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی، ملزمان نے سرمایہ کاری کرنے پر وعدے کے مطابق ماہانہ کرایہ ادا کرنے کے بجائے دھمکیاں دیں۔

واضح رہے کہ 30 مئی کو حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 60 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے، دھماکوں اور آتشزدگی سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

64 / 100

One thought on “راولپنڈی: فلم اسٹار جاوید شیخ سمیت دیگر کیخلاف فراڈ کا مقدمہ خارج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!