بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

تشکر نیوز: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

‘تشکر نیوز’ کے مطابق، نیپرا نے یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو عمل درآمد کے لیے بھیج دیا ہے۔

یہ اضافہ سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق جون، جولائی اور اگست کے مہینوں کے لیے ہوگا۔

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، متاثرہ بچوں کی تعداد 4 ہوگئی

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی نیپرا نے بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ یہ درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے دی تھی۔

دوران سماعت سی پی پی اے حکام نے بتایا تھا کہ انڈسٹری کو جتنی گیس مل رہی ہے، وہ اتنی استعمال نہیں کر رہی، اپریل میں موسم کی بہتری کی وجہ سے بجلی کی کھپت کم رہی۔

نیپرا کے خیبر پختونخوا کے ممبر نے پوچھا تھا کہ اپریل میں ایل این جی کی کھپت کیوں زیادہ رہی؟ سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ ایل این جی پہلے سے درآمد شدہ تھی، اس لیے زیادہ بجلی پیدا کی گئی۔

بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) حکام نے بتایا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں اپریل میں درجہ حرارت ڈیڑھ ڈگری کم تھا، اور ہائیڈرو پلانٹس کی مینٹیننس کے باعث پیداوار کم رہی۔ سولر، ونڈ اور کول کی پیداوار فل کپیسٹی پر رہی۔

نیپرا کے بلوچستان کے ممبر نے دریافت کیا کہ دن میں سولر کی وجہ سے کتنی ڈیمانڈ کم ہوتی ہے؟ این پی سی سی نے بتایا کہ سولر کی وجہ سے دن میں 400 سے 500 میگاواٹ بجلی کم استعمال ہوتی ہے، رات کو سولر پیداوار کم ہونے سے پیک آورز میں بجلی کی کھپت بڑھ جاتی ہے۔

نیپرا ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی فیصلہ اور نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جون کے بلز میں ہوگا۔ اگر بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی، تو صارفین پر تقریباً 35 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ تاہم، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

63 / 100

2 thoughts on “بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!