حیدرآباد: گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے زخمی ہونے والے مزید 3 افراد چل بسے

تشکر نیوز: حیدرآباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں ہونے والے دھماکے سے زخمی ہونے والے مزید 3 افراد انتقال کر گئے، جس سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہو گئی۔

تشکر نیوز کے مطابق، ایم ایس سول ہسپتال نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 8 بچے شامل ہیں۔ ہسپتال میں داخل 10 مزید مریضوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

ایم ایس سول ہسپتال کے مطابق، مرنے والوں کے جسم کا 100 فیصد حصہ حادثے میں جھلس گیا تھا۔ مزید کہا گیا کہ انسانی جسم کا 50 فیصد سے زائد حصہ جل جائے تو بچنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 60 افراد زخمی ہو گئے تھے، جن میں سے 21 کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

آتشزدگی کی وجہ سے دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکے سے پھٹ گئے تھے۔ ان دھماکوں اور آگ نے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچایا، جبکہ ریسکیو اور فائر فائٹرز کی ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچ گئی تھیں۔

حیدرآباد: گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے زخمی ہونے والے مزید 3 افراد چل بسے

چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدرشاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کر لی تھی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق، دھماکے میں 100 فیصد جھلسنے والے 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ سول ہسپتال حیدرآباد سے 19 زخمیوں کو کراچی کے ہسپتال ریفر کیا گیا ہے۔

67 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!