پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، متاثرہ بچوں کی تعداد 4 ہوگئی

تشکر نیوز: ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے، جس سے رواں سال پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق، پولیو کا نیا کیس سندھ کے ضلع شکارپور سے تعلق رکھنے والے ڈھائی سال کے بچے میں سامنے آیا ہے، جس کے بعد اس سال پاکستان میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال سندھ میں یہ پولیو کا پہلا کیس ہے، اس سے پہلے پاکستان میں پولیو کے 3 کیسز بلوچستان سے رپورٹ ہوئے تھے۔

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکا میں مظاہرہ، پولیس کا فلسطینی حامیوں پر تشدد

نیشنل ایمرجنسی سینٹر کی جانب سے 3 جون سے ملک بھر کے 66 مختلف اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ڈاکٹر شہزاد بیگ نے اپنے استعفے کے حوالے سے کہا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر نیشنل کوآرڈینیٹر برائے پولیو کے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، حکومت نے حال ہی میں پولیو پروگرام کے لیے حکومتی عہدے دار لانے کا فیصلہ کیا تھا اور ڈاکٹر شہزاد آصف بیگ کو پاکستان میں پولیو کے پھیلاؤ کے حوالے سے شدید تنقید کا سامنا تھا۔

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، متاثرہ بچوں کی تعداد 4 ہوگئی

رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں اب تک 39 اضلاع کے 153 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ملک میں اب تک تین بچے پولیو سے متاثر ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پولیو وائرس کے خاتمے کی حکومتی کوششیں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہوتی نظر آ رہی ہیں، جبکہ رواں برس کے پہلے پانچ ماہ کے دوران گزشتہ پورے سال سے زیادہ مثبت ماحولیاتی نمونے سامنے آئے ہیں۔

67 / 100

One thought on “پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، متاثرہ بچوں کی تعداد 4 ہوگئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!