سونے کی قیمت میں 1400 روپے فی تولہ کمی

تشکر نیوز:  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر کی کمی کے بعد 2326 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کی کمی سے 240300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کی کمی سے 206019 روپے ہو گئی۔

بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کے مطابق، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں کمی کی وجہ سے سونے کی مقامی قیمت عالمی قیمت کے تناسب کے بجائے 3000 روپے کم رکھی گئی ہے۔

اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 80 روپے کی کمی سے 2820 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 68.58 روپے کی کمی سے 2417.70 روپے ہو گئی۔

67 / 100

One thought on “سونے کی قیمت میں 1400 روپے فی تولہ کمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!