تشکر نیوز: ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے برتنوں میں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی منشیات برآمد کر کے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا۔
برتنوں میں چھپائی منشیات کراچی سے دوحا اسمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
اے ایس ایف حکام کے مطابق، دوحا (قطر) جانے والی پرواز کے لیے پہنچے ہوئے مسافر ارمان نے منشیات کو برتنوں میں مہارت سے چھپا رکھا تھا۔ تاہم، اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران 5.7 کلو گرام حشیش برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونیکا امکان، سندھ میں شدید گرمی رہیگی
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ حشیش کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔