سم بلاکنگ؛ 30 مئی تک 21 ہزار تاجروں کی رجسٹریشن

تشکرنیوز:  ایف بی آر کے مطابق 30 مئی تک 21,870 تاجروں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے، جن میں تاجر دوست اسکیم اور سم بلاکنگ کے تحت رجسٹرڈ ہونے والے 17,569 تاجر شامل ہیں۔

30 مئی تک تاجر دوست اور سم بلاک کے باعث رجسٹرڈ ہونے والے لوگوں کی کل تعداد 21,870 تک پہنچ گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 30 مئی تک کراچی میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد 5,512، لاہور میں 6,706، اسلام آباد میں 1,927 اور راولپنڈی میں 2,742 ہے۔

بھارت میں شدید گرمی کی لہر، 33 الیکشن کمیشن اہلکاروں سمیت 74 افراد ہلاک

اس کے علاوہ، پشاور میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد 1,857 جبکہ کوئٹہ میں 1,226 ہے۔ ان چھ شہروں میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی کل تعداد 19,970 ہے، جبکہ دوسرے شہروں میں رجسٹرڈ ہونے والے نئے ٹیکس دہندگان کی تعداد 1,900 ہوگئی ہے۔

63 / 100

One thought on “سم بلاکنگ؛ 30 مئی تک 21 ہزار تاجروں کی رجسٹریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!