سیکیورٹی فورسز کی پشاور میں کارروائی: 5 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید

تشکر نیوز: سیکیورٹی فورسز نے پشاور ضلع کے علاقہ حسن خیل میں انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشتگردوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔

وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات، بجٹ کے حوالے سے مشاورت

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حولدار شفیق اللہ شہید ہو گئے، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمےکے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی پشاور میں کارروائی: 5 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز وطن سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

58 / 100

One thought on “سیکیورٹی فورسز کی پشاور میں کارروائی: 5 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!