سرگودھا میں توہین قرآن کے الزام میں مشتعل ہجوم کی ہنگامہ آرائی، درجنوں افراد گرفتار

تشکر نیوز:  مجاہد کالونی میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر مشتعل ہجوم نے کالونی کے باہر احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ کی، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ہجوم سے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔

سرگودھا میں توہین قرآن کے الزام میں مشتعل ہجوم کی ہنگامہ آرائی، درجنوں افراد گرفتار

تشکر نیوز کے مطابق ڈی پی او سمیت پولیس کے اعلی افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور مشتعل ہجوم کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔ شہریوں نے توہین کے الزام میں مبینہ ملزم کے گھر کے باہر آگ لگادی، اس کا گھر بھی جلانے کی کوشش کی، پولیس نے مشتعل ہجوم سے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔

آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈا پور کیخلاف 6 جون کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز کے مطابق علاقے بھر میں سرچ آپریشن جاری ہے، حالات کنٹرول میں ہیں اشتعال پھیلانے والوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے گرفتار کریں گے، عوام صبر کا دامن نہ چھوڑیں ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

57 / 100

One thought on “سرگودھا میں توہین قرآن کے الزام میں مشتعل ہجوم کی ہنگامہ آرائی، درجنوں افراد گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!