...

سندھ حکومت بیرون ملک طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کیلیے پرعزم ہے، شرجیل میمن

تشکر نیوز:  سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بیرون ملک طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سندھ حکومت کے زیر اہتمام پی آئی اے کی چارٹرڈ پرواز آج کرغزستان سے پاکستانی طلبہ کو لے کر کراچی ائرپورٹ پہنچے گی۔ اس موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر شاہ طلبہ کے استقبال کے لیے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر موجود ہوں گے۔

کے الیکٹرک کی پالیسیز سمجھ میں نہ آنے والی ہیں، سعید غنی

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بیرون ملک اپنے طلبہ کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ ذاتی طور پر ان طلبہ کی محفوظ اور بروقت واپسی کو یقینی بنانے کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیتی ہے۔

 

 

61 / 100

One thought on “سندھ حکومت بیرون ملک طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کیلیے پرعزم ہے، شرجیل میمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.