...

ہجوم کے تشدد سے مشتبہ ڈکیت ہلاک، دوسرے کو زندہ جلانے کی کوشش ناکام

تشکر نیوز: کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شہریوں کے تشدد سے مشتبہ ڈکیت ہلاک ہوگیا، پولیس نے دوسرے ڈاکو کو زندہ جلانے سے بچالیا۔

تشکر نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن پولیس کے ایس ایچ او جمال لغاری نے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن میں ارسلان نامی شہری اپنے گھر سے نکلا تو اس دوران علاقے کی بجلی چلی گئی، وہ موٹرسائیکل پر قریبی دودھ کی دکان پر پہنچا اور وہاں کچھ خریداری کرنے لگا۔

سندھ حکومت بیرون ملک طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کیلیے پرعزم ہے، شرجیل میمن

جمال لغاری کا کہنا تھا کہ ارسلان کے وہاں پہنچنے سے پہلے دو مشتبہ افراد وہاں موجود تھے، جنہوں نے شہری سے پہلے موبائل چھینا اور پھر اس کی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، ڈکیتی کے بعد وہ جیسے ہی فرار ہوئے تو ارسلان نے چیخ وپکار شروع کردی۔

ارسلان کی آواز سن کر وہاں موجود لوگ متوجہ ہوئے اور انہوں نے مشتبہ افراد کا پیچھا کیا اور ان میں سے ایک کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے، ہجوم نے مشتبہ شخص کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اس دوران لوہے کے آلے سے اس پر وار کیے جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

بعد ازاں، شہری دوسرے مشتبہ شخص کو بھی پکڑنے میں کامیاب ہوگئے، جو پستول کی نوک پر ایک رکشہ ڈرائیور کو یرغمال بناکر اس میں سفر کررہا تھا، ہجوم نے اس شخص کو آگ لگانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے موقع پر پہنچ ملزم ریحان انور کو بچالیا۔

 

 

مقتول کی شناخت عمران بٹ کے نام سے ہوئی جو مومن آباد کا رہائشی تھا، جب کہ ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل، شہری کا موبائل فون اور ایک پستول برآمد کر لیا گیا۔ لاش عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

51 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.