کراچی میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن: منشیات فروش خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

تشکرنیوز: پاکستان رینجرز (سندھ)کی جانب سے منشیات کی روک تھام کے لیے آپریشن کا سلسلہ جاری۔پاکستان رینجرز (سندھ)اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سیکٹر 6/F&G مہران ٹاؤن سے منشیات فروشی میں ملوث خاتون سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے175 گرام ہیروئن، 90گرام آئس اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

کراچی میں لوڈشیڈنگ پر اجلاس: صوبائی وزرا اور منتخب نمائندوں کی کے الیکٹرک انتظامیہ پر سخت تنقید

تفصیلات کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں غازی چوک، منظور کالونی اور گردو نواح میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتارملزمان کو منشیات اور نقدی سمیت مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

کراچی میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن

63 / 100

One thought on “کراچی میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن: منشیات فروش خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!