...

گوادر میں اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

تشکر نیوز:  گوادر میں اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناد ی گئی۔پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے علاقے میرین ڈرائیو میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 273 کلو اعلیٰ کوالٹی کی منشیات برآمد کرکے اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ سمندر کے راستے بیش قیمت منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے، جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں سرچ آپریشن کرنے کے احکامات جاری کیے۔

کراچی میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن: منشیات فروش خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

علاقہ کمانڈرنے موبائل گشت پارٹیاں تشکیل دے کر مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی اور اس دوران جھنڈا پوسٹ(میرین ڈرائیو) میں کارروائی کرتے ہوئے مشکوک بوٹ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 273 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی میتھ آئس برآمد کر لی گئی۔

گوادر میں اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 54.3 ملین ڈالر کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔

57 / 100

One thought on “گوادر میں اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.