سیالکوٹ گیریژن میں طلباء نے ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔
پاک فوج نے ملک کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ سے اہم کردار ادا کیا،یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کا پاک فوج سے دیرینہ اورمضبوط رشتہ قائم ہے۔
سیالکوٹ گیریژن میں طلباء کا ایک دن پاک فوج کے ساتھ دن گزارا
اسی سلسلےکو جاری رکھتےہوئےمختلف تعلیمی اداروں کےطلباء وطالبات نےسیالکوٹ گیریژن کاخصوصی دورہ کیا اور ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔
طلباء کو فوجی طرززندگی اورپاک فوج کی ملک و قوم کی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی, ڈکیت ناصر عرف چیپو گرفتار، 30 بور پسٹل بم برآمد
طلبہ وطالبات کوجدید اسلحہ سےلیس ٹینکس کو مصنوعی برج سےگزارنے کے مشاہدےسمیت فا ئرنگ کےطریقہ کار اور جنگ کے دوران استعمال ہونے والے چھوٹے ہتھیاروں کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔
اس کے علاوہ طلباء نےکمبیٹ ایفشینسی ٹیسٹ کی ٹریننگ کا بھی مشاہدہ کیا جس سے وہ خوب لطف اندوز ہوئے
اس دورے کامقصد عوام اور فوج کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اورمضبوط بنانا تھا
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلباء کا کہنا تھا کہ” ہمارا ایمان ہے کہ ہماری فوج ہر میدان میں دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔