...

پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی, ڈکیت ناصر عرف چیپو گرفتار، 30 بور پسٹل بم برآمد

تشکر نیوز: پاکستان رینجرز (سندھ)اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سموں گو ٹھ سے ڈکیتی اورلوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ا نتہائی مطلوب ملزم ناصر عرف چیپو کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد   30بور پسٹل بمعہ راؤنڈزبرآمد کرلیا۔

  تفصیلات کے مطابق ملزم نے 2020 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں پر انا گو لیمار، بسم اللہ ہو ٹل اور شیل پمپ سے اسلحے کے زور پر شہر یو ں سے موبائل فونز اور نقد ی رقم چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی, ڈکیت ناصر عرف چیپو گرفتار، 30 بور پسٹل بم برآمد

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملز م نے 2021میں شرین والی گلی میں ریاست نامی منشیات فروخت کے اڈے پر رینجرز مو بائل پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر فائر نگ کرنے کا انکشاف بھی کیا ہے۔ ملزم اس سے پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتارملزم کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

64 / 100

2 thoughts on “پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی, ڈکیت ناصر عرف چیپو گرفتار، 30 بور پسٹل بم برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.