...

9 مئی کے دل سوز واقع کا ایک سال مکمل ہونے پر کراچی و سندھ بھر میں شہداء کے حق میں ریلیوں کا انعقاد

تشکرنیوز: 9 مئی کے دل سوز واقع کا ایک سال مکمل ہونے پر کراچی و سندھ بھر میں شہداء کے حق میں ریلیوں کا انعقاد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات اور بچوں نے ریلیاں نکالیں کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں ریلیوں کا انعقاد

سجاول، ٹھٹھہ و بدین میں متعد افراد نے ریلیاں نکالیں حیدرآباد، سکھر، ٹنڈو محمد خان اور کشمور میں بھی ریلیاں نکالی گئیں میر پور خاص، نوشیرو فیروز، لاڑکانہ جیکب آباد میں عوام کا پر جوش سمندر پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کرتا ہوا مختلف ریلیوں کی شکل میں امڈ آیا ریلیوں میں موجود شرکاء کا کہنا تھا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہے اور اس گھناونے عمل میں شامل شر پسند اور ملک دشمن عناصر کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئیے

شرکاء نے کہا کہ پاک افواج اور شہداء پاکستان عوام کے ماتھے کا جھومر ہیں ہم اپنے شہداء کی یاد گاروں کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے سانحہ 9 مئی کو ایک سال بیت گیا مگر وہ تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں اور شر پسند عناصر کی سنگینی کو ظاہر کرتی رہتی ہیں

پاکستان کے عوام پاک فوج سے بے پناہ محبت کرتے ہیں, شر پسند عناصر جتنا مرضی پروپیگنڈا کریں عوام کے دلوں سے فوج کی محبت میں رتی برابر بھی کمی نہیں لاسکتے عوام کا ٹھاے مارتا سمندر کراچی و سندھ بھر کے مختلف اضلاع، چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں ریلیوں کی شکل میں موجود

58 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.