...

نومئی کے منصوبہ سازوں ، کرداروں کیساتھ سمجھوتہ ہوسکتا ہے، نہ ہی کوئی ڈیل، آرمی چیف کا واضح اعلان

تشکر نیوز: چیف آف آرمی سٹاف ( سی او اے ایس ) جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور کرداروں کے ساتھ نہ کوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے اور نہ ہی کوئی ڈیل ہو سکتی ہے، دشمن قوتیں اور ان کے سرپرست جھوٹ ، جعلی خبریں اور پروپیگنڈا کر رہے ہیں، دشمن جھوٹی خبروں سے ڈیجیٹل دہشتگردی کر رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سانحہ 9 مئی کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف کا خطاب

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ جنرل عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز میں گیریژن آفیسرز سے خطاب بھی کیا۔

2

آرمی چیف کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ افسران اور جوانوں کو قوم کیلئے خدمات اور پیشہ ورانہ مہارت پر سراہتے ہیں۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ دشمن قوتیں اور ان کے سرپرست جھوٹ ، جعلی خبریں اور پروپیگنڈا کر رہے ہیں، دشمن جھوٹی خبروں سے ڈیجیٹل ٹیرارزم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن مسلح افواج اورعوام میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم، قوم کی حمایت سے ان تمام قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا ہر سپاہی اور افسر اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو ترجیح دیتا ہے جبکہ پاک فوج روزانہ کی بنیاد پر قربانیاں دے رہی ہے۔

اپنے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلاشبہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن رہے گا جب دانستہ طور پر شرپسندوں نے شہدا ء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرتے ہوئے ریاست اور قومی اتحاد کی علامتوں پر حملہ کیا، ان پرتشدد اور مذموم کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان کے دشمنوں کو ریاست اور قوم کا مذاق اڑانے کا موقع فراہم کیا گیا۔

آرمی چیف نے افسوس کا اظہار کیا کہ اب وہی سازشی عناصر، ڈھٹائی سے بیانیہ کو توڑ مروڑ کر ریاست کو اس مذموم کوشش میں ملوث کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جنہوں نے تاریخ کا یہ سیاہ باب رقم کیا ایسی ذہنیت کے منصوبہ سازوں اور کرداروں کے ساتھ نہ کوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے اور نہ ہی ڈیل۔

گھناؤنے منصوبے کے اصل رہنما کو جرائم کا حساب دینا پڑے گا

انہوں نے کہا کہ وہ معصوم لوگ جو ان مجرمانہ عناصر کے مذموم سیاسی مقاصد کو نہیں سمجھ سکے ان کو منصوبہ سازوں نے اپنی خواہشات کا ایندھن بنایا، ان ورغلائے ہوئے لوگوں کو سپریم کورٹ کی ہدایات پر پہلے سے ہی شک کا فائدہ دیا جا چکا ہے، تاہم اس گھناؤنے منصوبے کے اصل رہنما جو کے اپنے آپکو معصوم ظاہر کرتے ہیں کو اب اپنے جرائم کا حساب دینا پڑے گا خصوصاً جب اُنکے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں۔

آرمی چیف نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو یقین دلایا کہ شہداء اور ان کے اہلخانہ یا ادارے کی بے حرمتی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ، 9 مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور مجرموں کو ملکی قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، اس حوالے سے آئے روز کی جانے والی اشتعال انگیزیوں کا جواب نہ دینے کو ہماری کمزوری اور ہمارے صبر کو لا محدود نہ سمجھا جائے۔

جناح لائبریری کا افتتاح

1

بعد ازاں آرمی چیف نے لاہور گیریژن میں جناح لائبریری کا افتتاح بھی کیا اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک تعمیری قوت کی حیثیت سے تخریبی قوتوں کی جانب سے بنائے گئے راکھ اور ملبے کے ڈھیروں پر اس پبلک لائبریری کو بنا کر قائد کی حرمت کو دوبارہ روشن  کر رہے ہیں۔

53 / 100

One thought on “نومئی کے منصوبہ سازوں ، کرداروں کیساتھ سمجھوتہ ہوسکتا ہے، نہ ہی کوئی ڈیل، آرمی چیف کا واضح اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.