تشکر نیوز: پاکستان رینجرز (سندھ)کی جانب سے غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس اور پانی چوری جیسے جرائم کے تدارک کے لیے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان رینجرز (سندھ) کی غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائیاں جاری
پاکستان رینجرز (سندھ)اورکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے دو مختلف مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے کراچی کے علاقے عمر گوٹھ خیر آباد سے 24″انچ کی مین لائن سے 10غیر قانونی کنکشن جبکہ جمعہ گوٹھ اور کارساز سے غیر قانونی ہائیڈرنٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مین لائن سے غیر قانونی کنکشن کومنقطع کرکے غیر قانونی ہائیڈرنٹ کو مسمار کر دیا۔دوران کارروائی الیکٹرک وائر، پائپ اور مسروقہ سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ پاکستان رینجرز سندھ غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی۔
بجٹ میں کھانے پینے کی 5 اشیاء پر سبسڈی کیلئے فنڈز رکھے جانے کا امکان
عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔