بجٹ میں کھانے پینے کی 5 اشیاء پر سبسڈی کیلئے فنڈز رکھے جانے کا امکان

64 / 100

تشکر نیوز:  نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت کھانے پینے کی5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی کیلئے فنڈز مختض کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صنعت وپیداوارنے یوٹیلیٹی اسٹورز سے نئے مالی سال  کے لیے تجاویز مانگی ہیں، وزیراعظم ریلیف پیکیج کےلیے ان تجاویزکو نئے مالی سال کے بجٹ کا حصہ بنایا جائےگا جب کہ موجودہ پیکج  30 جون کو ختم ہوجائے گا۔

بجٹ میں کھانے پینے کی 5 اشیاء پر سبسڈی کیلئے فنڈز رکھے جانے کا امکان

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر ماہانہ تقریباً 3 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے، جن اشیاء پر سبسڈی دی جارہی ہے ان میں چینی، آٹا،گھی،دالوں اور چاول پربی آئی ایس پی صارفین کے لیے سبسڈی ہے۔

عالمی بینک اپنا فریم ورک پاکستان کے اصلاحاتی شعبوں سے ہم آہنگ کرے، وزیر خزانہ

ذرائع کا بتانا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کے لیے چینی کی قیمت 109روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جب کہ آٹے کا 10کلو تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کے لیے گھی کی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر ہے۔

One thought on “بجٹ میں کھانے پینے کی 5 اشیاء پر سبسڈی کیلئے فنڈز رکھے جانے کا امکان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!