...

غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید، رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیا

اسرائیلی فوج نے رات گئے رفح پر حملہ کرکے 15 فلسطینیوں کو شہیدکردیا جب کہ صیہونی فوج نے رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرکے مصر کے راستے  آنے والی عالمی امداد بھی روک دی۔

حماس کی جانب سے غزہ جنگ بندی کا معاہدہ قبول کرنے کے باوجود اسرائیل کے حملے جاری ہیں اور اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات رفح پر حملہ کیا۔

غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید، رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 20 فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں اور متعدد زخمی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مصر کی سرحد سے منسلک رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول بھی حاصل کرلیا اور مصر کے راستے آنے والی عالمی امداد بھی روک دی۔

اسرائیل رفح میں آپریشن سے پیچھے ہٹ گیا، غزہ جنگ بندی پر معاہدہ طے پانیکا امکان

اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق اسرائیل نے رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیا ہے، اسرائیلی اسپیشل فورسز رفح کراسنگ کے علاقےکی اسکیننگ کررہی ہیں اور اسرائیلی فورسز رفح کے مخصوص علاقوں میں آپریشن کررہی ہیں۔

واضح رہےکہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قطر اور مصر کا تجویز کردہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرلیا تھا جس کے بعد اسرائیل کی جانب سے مثبت جواب کا انتظار تھا مگر اسرائیل نے رفح پر حملہ کردیا۔

62 / 100

One thought on “غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید، رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.