...

پاکستان رینجرز (سندھ) کی کراچی میں بڑی کارروائی؛ ڈکیتی اور چوری کے الزام میں پانچ ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

تشکرنیوز: پاکستان رینجرز (سندھ)کی جانب سے منشیات فروش،اسٹریٹ کرمنلزاور ڈکیتی کی روک تھام کے لیے اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری۔ پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ مشترکہ مختلف کاروائیوں کے دوران کراچی کے علاقوں یوسف لدھیانوی روڈ گلشن اقبال، غوثیہ موبائل مارکیٹ شاہ ولی اللہ،گڈاپ ٹاؤن اور کے ٹی سی روڈ گلشن اقبال سے ڈکیتی اورچوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث  5ملزمان  کو گرفتار کر لیاگیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30
بورپسٹل بمعہ ایمونیشن،1 عدد موبائل فون اور2 عدد موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔

پاکستان رینجرز (سندھ) کی کراچی میں بڑی کارروائی؛ ڈکیتی اور چوری کے الزام میں پانچ ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم محمد قیصر نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیر، معیز تنولی، عاقب عرف گردی اور اُسامہ عرف 250 کے ساتھ مل کرکھارادر کے علاقے سے ایک شہری سے 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
جبکہ دیگر ملزمان نے ڈکیتی اور چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں
گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیاگیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
59 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.