پاک ترک ففتھ جنریشن “ٹی ایف ایکس فائٹر جیٹ” کی دوسری کامیاب ٹیسٹ فلائٹ

17 / 100

تشکر نیوز: پاک ترک جوائنٹ وینچر ففتھ جنریشنفائٹر جیٹ ٹی ایف ایکس کی دوسری فلائٹ کامیاب ٹیسٹ کیا۔

ٹی ایف ایکس نے دوسری پرواز کے دوران 10 ہزار فٹ کی بلندی حاصل کی اور 230 ناٹس کی رفتار سے سفر کیا، ٹی ایف ایکس دوسری پرواز کے دوران 14 منٹ تک فضا میں رہا۔

پاک ترک ففتھ جنریشن “ٹی ایف ایکس فائٹر جیٹ” کی دوسری کامیاب ٹیسٹ فلائٹ

ٹی ایف ایکس پاکستان، ترکی اور آذربائجان کا مشترکہ پروجیکٹ ہے، ٹی ایف ایکس ففتھ جنریشن اسٹلیتھ فائٹر جیٹ کو تینوں ممالک اپنے وسائل سے مشترکہ طور تیار کر رہے ہیں۔

 پہلی پرواز سے پہلے لانچ سیٹ، کنٹرول سرفیسز، لینڈنگ گیئر، اییونک سسٹمز، فیول، انجن سٹارٹ اپ اور ٹیکسی جیسے اہم ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید، رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیا

 ملٹی رول ٹی ایف ایکس پر نیکسٹ جنریشن ویپنز نصب ہوں گے، ٹی ایف ایکس سپرسونک رفتار کے ساتھ  انٹرنل ویپنز بے میں نصب ہتھیاروں کی مدد سے اہداف کو باریک بینی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

 ٹی ایف ایکس فائٹر جیٹ پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور نیورل نیٹ ورک سپورٹ کی مدد سے حربی صلاحیتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگا، پاکستان ایئر فورس رواں دہائی کے اختتام تک اپنے بیڑے میں 2 مختلف اسٹیلتھ فائٹر جیٹس شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

 پاکستان ایئر فورس چین سے جے31 ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ بھی حاصل کر رہی ہے جبکہ پاکستان اور ترکی کے ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ پروگرام میں نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا انتہائی اہم کردار ہوگا۔

One thought on “پاک ترک ففتھ جنریشن “ٹی ایف ایکس فائٹر جیٹ” کی دوسری کامیاب ٹیسٹ فلائٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!