...

دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا، حارث کی اسکواڈ میں واپسی کا امکان

تشکر نیوز: دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل کیا جائےگا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل سلیکشن کمیٹی دورہ انگلینڈ اور آئر لینڈ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کرے گی۔

پاکستان ٹیم 10، 12 اور 14 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں میچز کھیلے گی جبکہ انگلینڈ کے خلاف میچز 22 ،25 ،28 اور 30 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا، حارث کی اسکواڈ میں واپسی کا امکان

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد متوقع ہے اور فاسٹ بولر حارث رؤف قومی اسکواڈ میں جگہ بنائیں گے جبکہ عثمان خان کو بھی مزید موقع دیے جانےکا امکان ہے۔ حارث رؤف کندھے کی انجری کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں تھے، محمد رضوان پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں اور وہ بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

52 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.