رضویہ سوسائٹی پولیس بروقت کارروائی ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم گرفتار

تشکرنیوز: رضویہ سوسائٹی پولیس بروقت کارروائی ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم گرفتار امروز شب رضویہ پولیس گشت میں مصروف تھی کہ رات کے پہر فائرنگ کی آواز آئی فوری طور پر رضویہ پولیس بمقام نوراللہ تھلہ جلال آباد ناظم آباد نمبر 01 پہنچی جہاں شادی کی تقریب میں کچھ اشخاص ہوائی فائرنگ کررہے تھے پولیس کو دیکھ کر کچھ اشخاص موقعہ سے فرار ہوگئے ایک شخص گرفتار ہوا ملزم کی شناخت اطہر خان ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد ناجائز اسلحہ پسٹل 9mm لوڈ میگزین بمعہ 05 راؤنڈ زندہ برآمد ہوا

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 265/2024 جرم دفعہ324/337H(ii)/34 و الزام نمبر 266/2024 جرم دفعہ 23( i ) a قائم کر کے تفتیش کا آغاز کردیا مفرور ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں

4 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!