کمشنر کراچی کی جانب سے شہریوں کے لیے خوشخبری

تشکر نیوز: کمشنر کراچی نے شہر قائد کے شہریوں کو ایک دن کی چھٹی کی نوید سنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق کراچی میں 23 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن کے تمام نجی، سرکاری اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ کمشنر کراچی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 23 اپریل کو ایرانی صدر کراچی پہنچیں گے، جس کی وجہ سے شہر قائد میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

1 235

واضح رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ دورے پر 22 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ اپنے دورے کے دوران اسلام آباد، کراچی اور لاہور جائیں گے۔ کراچی کے دورے کے موقع پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر اعلیٰ افسران سے ملاقات کریں گے اور مزار قائد پر بھی حاضری دیں گے۔

6 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!