ملکر کام کرنے سے حالات میں بہتری آئےگی، میئر کراچی

تشکر نیوز: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہےکہ ملکر کام کرنے سے حالات میں بہتری آئے گی۔ مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے کام کرنے میں دشواریاں تو آتی ہیں، عوام کو بتانا چاہتے ہیں رکاوٹوں کے باوجود کس طرح کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی اداروں کے بارے میں غلط بیانات ملک کو کمزور کرتے ہیں، کچے کے ڈاکوایک بہت بڑا چیلنج ہے، کراچی میں بھی ایک عرصے تک ٹارگٹ کلنگ جاری تھی، ادارے دوبارہ پرفارم کریں گے تو حالات بہترہوں گے۔

میئرکراچی نے کہاکہ لانڈھی میں ہونے والے خود کش حملے میں پولیس اہلکار نے بروقت کارروائی کرکے بڑے نقصان سے بچایا، قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں۔

4 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!