نواز شریف نے شہباز کو وزیراعظم اور مریم کو وزیراعلیٰ بنا کر ماسٹر اسٹروک کھیلا: طلال

تشکر یوز: ن لیگ کے سینئر رہنما سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ 2017کے ٹی ایل پی دھرنے کا مقصد ن لیگ کی حکومت کا خاتمہ تھا اور اس سازش کے ثبوت موجود ہیں۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ دھرنے کے مقاصد مذہبی نہیں بلکہ سیاسی تھے، پنجاب حکومت دھرنے کی ذمہ دار نہیں بلکہ اس سازش کا شکار تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی نواز شریف کے بہت قریب ہیں، ان کی بات درست ہے کہ نواز شریف نے الیکشن سے پہلے ہی وزیراعظم نہ بننے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کو وزیراعلیٰ اور شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ نواز شریف کے خود وزیراعظم بننے سے بڑا ماسٹر اسٹروک ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی احتجاجی تحریک پر طلال چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بڑے سیاستدان ہیں ان سے یہی کہوں گا کہ جو پی ٹی آئی نے آپ کے ساتھ کیا ہے، اس کے بعد آپ ہمارے پاس واپس لوٹ آئیں، ہر بار معاملات تحاریک سے حل نہیں ہوتے، سیاستدانوں کو بات چیت کرنی چاہیے۔

بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر طلال چوہدری کا کہنا تھا نجی اسپتال سے سرکاری خرچ پر ہونے والے طبی معائنے کی رپورٹ نے ان کی کہانی کو جھوٹ ثابت کر دیا، طبی رپورٹ سامنے آنے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوئے۔

4 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!