شکارپور میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک، اسلحہ اور کار برآمد

تشکر نیوز: شکارپور میں پولیس سے مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ڈاکوؤں سے اسلحہ اور کار  بھی برآمد ہوا۔

ایس ایس پی شکارپور عرفان سموں کا کہنا ہے کہ 4 ڈاکو ڈکھن لنک کےقریب واردات کے ارادے سےکھڑے تھے کہ اسی دوران انہوں نے گشت پر موجود پولیس نفری کو دیکھ فائرنگ کردی۔ عرفان سموں نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی شکار پور کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور پولیس نے فرار ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے بھی  چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

 

 

5 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!