...

سندھ کی صوبائی کابینہ کے مزید 8 اراکین نے حلف اٹھا لیا

تشکر نیوز: سندھ کی صوبائی کابینہ کے مزید 8 اراکین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کے مزید 8 اراکین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبائی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔

حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد کی گئی، جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے انجام دئیے، تقریب کا آغاز قومی ترانے اور تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔

حلف برداری کی تقریب میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ حلف اٹھانے والے وزراء میں جام اکرام اللہ دھاریجو، مخدوم محبوب الزمان، ریاض شیرازی، دوست علی راہموں، شاہد سلام تھہیم، محمد علی ملکانی، شاہین شیر علی اور طارق تالپور  شامل ہیں۔

10 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.