...

عبدالرشید سولنگی کی ہدایات پر مخدوش حالت عمارتوں کوخالی کرانے کا سلسلہ جاری

کراچی  (تشکر نیوز) ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول عبدالرشید سولنگی کی ہدایات پر ڈیمالیشن سیکشن کی مختلف ٹیموں کی جانب سے مخدوش حالت خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کے قرب جوار موبائل لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے انتباہی اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔ بارہا نوٹسز کے بعد یہ اقدام ماہرین موسمیات کی جانب سے حالیہ غیر معمولی شدید طوفانی بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر کئے گئے۔

اعلانات میں قیمتی انسانی عوام کی جان اور مال کے تحفظ کے لئے ان خطرناک عمارتوں کے مکینوں کو عمارت فوری خالی کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کو ترک کرنے کا انتباہ کیا جارہاہے۔ تاکہ ایس بی سی اے کی جانب سے  ٹیکنیکل معاونت کے ساتھ خالی عمارتوں کو منہدم کرکے کسی انسانی المیہ سے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ۔ جبکہ پڑوسی ملحقہ عمارتوں کے مکینوں کو بھی محتاط رہنے کے لئے خبردار کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے  کی ہدایات پر ڈائریکٹر  ڈیمالیشن عبدالسجاد انتباہی  مہم کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔ جبکہ رین ایمرجنسی کے حوالے سے بروقت ھنگامی امداد کے لئے قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے  تمام ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرز سمیت فیلڈ اسٹاف اور ڈیمالیشن سیکشن کو آپس میں دن و رات فون کال پر مستقل مربوط رابطہ میں رہنے کی ہدایات بھی جاری کردی  گئیں ہیں۔

10 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.