رینجرز، پولیس کا نیو کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کومبنگ سرچ آپریشن

تشکر نیوز: نیو کراچی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز کے ہمراہ کومبنگ سرچ آپریشن جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس ایس ڈی پی او نیو کراچی کی سپرویژن میں پولیس کا نیو کراچی سیکٹر 11D, 11J,11E میں کامبنگ سرچ آپریشن کیا گیا

گھر گھر تلاشی اور ریسٹورنٹ اور دیگر مقامات پر تلاشی کے دوران 300/400 افراد کو تلاش ڈیوائس کی مدد سے چیک کیا گیا دورانِ کامبنگ آپریشن پولیس موبائل، پولیس موٹر سائیکل سمیت رینجرز کی 3 موبائل، 3 موٹر سائیکل اور رینجرز لیڈی اہلکار نے حصہ لیا

آپریشن کی نگرانی ایس ڈی پی او نیو کراچی نے کی جبکہ انکے ہمراہ ایس ایچ او نیو کراچی، انٹیلیجنس اسٹاف اور لیڈی سرچر بھی تھی. آپریشن کے دوران ہوٹلوں دوکانوں اور دیگر مقامات پر بھی پولیس نے تلاشی کا عمل جاری رکھا اور مشتبہ افراد کو تلاش ڈیوائس کی مدد سے چیک کیا گیا پولیس نے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ہے جن سے انٹیروگیشن جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!