پا کستان رینجرز(سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائیاں

                پا کستان رینجرز(سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اسلامیہ کالونی اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان عبدالرحمان عرف گولڈن، آصف عرف تُخن اورعبداللہ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 9 ایم ایم پسٹل بمعہ راؤنڈز اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔

                تفصیلات کے مطابق ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسلامیہ کالونی اورنگی ٹاؤن میں ایک پاپڑ کے گودام پر ڈکیتی کے دوران شہریوں سے 2 عدد موبائل فونز اور 1 لاکھ 5 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے تھے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ملزمان کو لوٹ مار کرکے فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

                ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے قصبہ کالونی، بلوچ کالونی، اسلامیہ کالونی، نصرت بھٹو کالونی، حیدری، نارتھ ناظم آباد اور گردونواح کے علاقوں میں ڈکیتی اور لوٹ مار کی 20 سے زائد واردداتوں میں 25 سے زائد موبائل فون اور 5 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم عبداللہ ڈکیت گروہ کی سہولت کاری اور اسلحہ و ایمونیشن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ چھینے ہوئے موبائل فون اور موٹر سائیکلوں کی خریدوفروخت کا کام بھی کرتا تھا۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

                 گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!