...

پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ کی 39 رنز سے فتح، گلیڈی ایٹرز ٹورنامنٹ سے باہر

کراچیایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 39 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے ایلیمنیٹر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 175 رنز کے تعاقب میں 19 ویں اوور میں 135 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمیر بن یوسف 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عقیل حسین 31، محمد عامر 23، محمد وسیم جونیئر 6، کپتان رائلی روسو، خواجہ نافع اور ابرار احمد 5، 5، جیسن رائے 1 جبکہ سعود شکیل اور لوری ایونز 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 3، نسیم شاہ نے 2 جبکہ فہیم اشرف، عبید مک کوائے اور حنین شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز اسکور کیے۔

اسلام آباد کی جانب سے مارٹن گپٹل 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آغا سلمان 31، کپتان شاداب خان اور ایلکس ہیلز 23، 23 رنز، اعظم خان 18، عماد وسیم 4، فہیم اشرف، حیدر علی 1، 1 اور حنین شاہ 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نسیم شاہ 8 اور عبید مک کوائے 0 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین اور محمد عامر نے 2، 2 جبکہ سعود شکیل، ابرار احمد اور محمد وسیم جونیئر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا پشاور زلمی کے ساتھ 16 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.