...

تھانہ سرجانی کے علاقے سیکٹر 50 میں ایک اور غیر قانونی ڈیزل و پیٹرول کے ڈیپو پر چھاپہ، ایک ملزم گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ شاد ابنِ مسیح

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ضلع ویسٹ پولیس، کراچی
مورخہ: 29 فروری 2024ح

ملزم تیسر ٹاؤن سیکٹر 50 چورنگی کے قریب غیر قانونی و غیر محفوظ طریقے سے اسمگل شدہ ڈیزل اور پیٹرول فروخت کررہا تھا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈیزل/پیٹرول ڈیپو پر چھاپہ مار کاروائی کرکے ملزم حکمت اللّٰہ ولد فیضل خان کو گرفتار کیا۔

غیر قانونی ڈیپو سے 1710 لیٹر ڈیزل، 100 پیٹرول، 02 پمپ، مختلف اقسام کے ڈرم، گیلن، پیمانے اور پائیپ وغیرہ برآمد کرلئے گئے۔

گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ
(شاد ابنِ مسیح) پی ایس پی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.