سی ٹی ڈی سندہ کے پروفیشنل تفتیشی افسران نے کالعدم تنظیموں کے گرفتار ملزمان کی بہتر طریقہ سے انسداد دہشت گردی کے عدالتوں میں پیروی کرتے ہوئے سال رواں کے دوسرے مہینے میں 9 مجرمان کو سزائیں۔

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پریس ریلیز
۲۹ فروری ۲۴

سی ٹی ڈی سندہ کراچی
سی ٹی ڈی سندہ کے پروفیشنل تفتیشی افسران نے کالعدم تنظیموں کے گرفتار ملزمان کی بہتر طریقہ سے انسداد دہشت گردی کے عدالتوں میں پیروی کرتے ہوئے سال رواں کے دوسرے مہینے میں 9 مجرمان کو سزائیں۔گرفتارملزمان غیر قانونی اسلحہ ، ایمونیشن ، گولہ بارود اور قتل و اقدام قتل کے مقدمات میں گرفتار تھے۔ملزمان نوید احمد ، شاہزیب خان اور سید قاسم کالعدم تنظیموں کو گولہ بارود کی ترسیل کرنے پر معزز عدالت انسداد دہشت گردی خیر پور کی عدالت نے تین ملزمان کو 10 سال کی سزا کا حکم دیا۔ملزمان شاہ زیب و تشکیر احمد کو انسداد دہشت گردی کراچی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 2،2 سال کی سزا کا حکم دیا۔ملزمان سید قاسم عمر فاروق و عمران کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ASJ ویسٹ کی معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ایک ایک سال قید کی سزا کا حکم دیا۔ملزم عزت مند کو غیر قانونی گولہ بارود واسلحہ رکھنے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت ATC-13 کراچی نے جرم ثابت ہونے پر دو مقدمات میں 14 سال اور7سال کی سزا کا حکم دیا۔سزا یافتہ مجرمان سی ٹی ڈی سندہ کے ہاتھوں گرفتار ہوئے تھے۔ بہترین اور عمدہ پروفیشنل طریقہ سے مقدمات کی پیروی عدالت میں کرتے ہوئے دو ماہ کے اندر اندر 9 ملزمان کو سندہ کی مختلف عدالتوں سے سزائیں کرائیں ۔

ترجمان سی ٹی ڈی سندہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!