تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
سندھ ہائیکورٹ
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اختیارات ایک ہی افسر کو سپرد کرنے کا معاملہ
جسٹس صلاح الدین پہنور ایس بی سی اے اور سندھ حکومت پر برہم
ایک ہی بندے کو ڈی جی ایس بی سی اے کا چارج دے کر کنگ بنادیا گیا ہے، جسٹس صلاح الدین پہنور
ایک بندہ ڈی جی بن کر پورے صوبے کا ملک بناہوا ہے، عدالت
ایس بی سی اے کے اختیارات اور سیاہ سفید کا ایک مالک ہونا چاہئے؟ عدالت
2020 تک ایس بی سی اے میں اوورسی کمیٹی تھی وہ تمام چیزوں کا جائزہ لیتی تھی، سرکاری وکیل
اوور سی کمیٹی کی مدت پوری ہونے پر دوبارہ سے فعال نہیں کیا گیا، سرکاری وکیل
سندھ حکومت ایس بی سی اے گورننس باڈی یا اوورسی کمیٹی تشکیل دینے سے متعلق قانون سازی کرنا چاہتی ہے، سرکاری وکیل
قانون سازی کرکے عدالت میں رپورٹ پیش کریں ورنہ ڈی جی ایس بی اے کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل کردیں گے، عدالت
ایک آدمی کنگ بن کر گھوم رہا ہے، جسٹس صلاح الدین پہنور
ایس بی سی اے میں صوبے بھر میں 3 سو سے زائد آسامیاں خالی ہیں، رپورٹ
عدالت کی ایس بی سی اے میں خالی آسامیوں پر بھی تقرریاں کرنے کی ہدایت
پلاٹ نمبر جی آرای 20/6/4 گارڈن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست دائر کی تھی