تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز اسپتال نے اسرائیلی افواج کی کارروائیوں میں زخمی ہونے والے غزہ کے زخمیوں کا علاج شروع کر دیا ہے۔
میڈیا کے مطابق مصر کے بندرگاہی شہر العریش میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے فراہم کردہ ایک تیرتے ہوئے اسپتال نے زخمی فلسطینیوں کے علاج کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔
یہ بحری جہاز اسپتال اقدام متحدہ عرب امارات کے “گیلنٹ نائٹ 3” انسانی ہمدردی کے آپریشن کا ایک حصہ ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق 100 بستروں پر مشتمل اس اسپتال میں آپریشن رومز، انتہائی نگہداشت یونٹ، ریڈیالوجی سیکشن، لیبارٹری اور فارمیسی موجود ہیں۔
ایک 20 سالہ فلسطینی شخص ہسپتال میں سرجری کروانے والا پہلا شخص تھا۔ ان کے کندھے پر گولی لگنے اور چھروں کی وجہ سے لگنے والی چوٹوں کا علاج کیا گیا تھا۔