اگلی بار بلاول بھٹوعوام کے ووٹوں سے ملک کے وزیراعظم بنیں گے

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

باقی تینوں صوبوں کو بھی قائل کریں گے کہ پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں، اگلے الیکشن میں جنرل سیٹوں پر سنچری کریں گے، ہم پہلے گھبرائے نہ آئندہ گھبرائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا اسمبلی میں خطاب

کراچی: نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگلی بار بلاول بھٹو عوام کے ووٹوں سے ملک کے وزیراعظم بنیں گے، باقی تینوں صوبوں کو بھی قائل کریں گے کہ پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں ، اگلے الیکشن میں جنرل سیٹوں پر سنچری کریں گے، ہم پہلے گھبرائے نہ آئندہ گھبرائیں گے۔ انہوں نے تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہونے کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 29 جولائی 2016 میں مجھے پارٹی نے وزیراعلیٰ کیلئے چنا تھا، تیسری بارپارٹی نے مجھے وزارت اعلیٰ کیلئے چنا گیا ہے، جب پہلی بار ممبر اسمبلی بنا تو شہید بے نظیر بھٹو نے کہا کہ تم خوش نصیب ہو تمہارے والدین یہاں موجود ہیں، آج مجھے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو بھی بہت یاد آتی ہیں، میں نے سیاست میں آنا نہیں تھا، مجھے شہید بی بی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو سیاست میں آیا۔

انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ کتنی مشکل میں پانچ سال گزارے، اس مشکل وقت میں میری فیملی نے ساتھ دیا، پارٹی قیادت نے مشکل وقت میں جب کہا جارہا تھا کہ تم کل گرفتار ہوں گے یا آج ہوجائیں گے، اس وقت بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر مراد علی شاہ کو تم جیل بھیجو گے تو وہاں سے وزیراعلیٰ ہوں گے، آصف زرداری جیل میں رہے، فریال تالپور کو عید کی رات ہسپتال سے گرفتار کیا گیا، آغا سراج درانی کو گرفتار کیا گیا، کوشش کروں گا اپوزیشن اور حکومت دونوں کو ساتھ لے کر چلوں گا کہ کوئی فرق نہ رہے۔
انہوں نے کہا کہ میری نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی 90 سے 95 سیٹیں جیتے گی، لیکن میری پیشگوئی غلط ثابت ہوئی پیپلزپارٹی نے 89 سیٹیں جیتیں، پیپلزپارٹی دو یا پانچ سیٹوں کیلئے ملکی سالمیت سے نہیں کھیلے گی، کھوئی ہوئی سیٹیں لینے کیلئے کیلئے قانونی جنگ لڑیں گے۔ سندھ میں اسٹریٹ کرائم سمیت امن وامان کو قائم کرنا ترجیح ہوگی، ہم کسی کو موقع نہیں دیں گے کوئی کمزوریوں سے فائدہ اٹھائے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اگلی بار بلاول بھٹوعوام کے ووٹوں سے ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔ باقی تینوں صوبوں کو بھی قائل کریں گے کہ پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں ، اگلے الیکشن میں جنرل سیٹوں پر سنچری کریں گے، ہم پہلے گھبرائے نہ آئندہ گھبرائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!