بابراعظم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف حکمت عملی بتا دی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ہم اپنی 100 فیصد پرفارمنس دیں گے اور اپنے پلان پر عملدرآمد کریں گے: کپتان پشاور زلمی

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح صائم ایوب اور روومان کھیل رہے ہیں وہ ہمارے لیے بہت اچھا ہے ۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ایک کے بعد ایک جیت آپ کو اعتماد دیتی ہے ، ہم اپنی 100 فیصد پرفارمنس دیں گے اور اپنے پلان پر عملدرآمد کریں گے ، ہم درمیانی اوورز میں متحرک ہوتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ جس طرح صائم کھیل رہے اور روومان اختتام کر رہے ہیں وہ ہمارے لیے بہت اچھا ہے ، صائم اچھا کھلاڑی ہے ، شروعات میں وہ مشکلات کا شکار تھا لیکن پھر میں نے اس سے کہا کہ خود پر اعتماد رکھو اور کوشش کرو، کھیل کا مزہ لو اور زیادہ سوچنا چھوڑ دو ۔ بابراعظم نے پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے پر لاہور کے شائقین کرکٹ کا شکریہ بھی اد ا کیا، یہ میرا ہوم گراونڈ ہے اور میری بہت سی یادیں اس سے جڑی ہیں ، لاہور میں اپنے آخری میچ کیلئے پرجوش ہوں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!