تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ اور وفاق میں ایم کیو ایم کی ضرورت نہیں ہے ،الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگانے والے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو و دیگر جیالوں کی جانب سے خالی کردہ نشتوں پر ایک بار پھر مقابلہ کرکے دیکھ لیں یہ وہ لوگ ہیں جو خود دھاندلی کرتے ہیں اور احتجاج کرتے ہیں عمران خان کا آئی ایم ایف کے حوالے سے بیان ملک دشمنی ہے اس طرح کا بیان کوئی محب وطن نہیں دے سکتا ہے روشان فرنیچر کے سی ای او رانا وحید کو چوتھے شوروم کے افتتاح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار نے گزشتہ روز نرسری فرنیچر مارکیٹ میں روشان شوروم کے افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر افتخار شیخ ، اسمال ٹریڈرز کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید میمن ، سابق صدر کے سی سی آئی شمیم فرپو ، عارف لاکھانی ,امین میمن اور دیگر موجود تھے ، سعید غنی نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کی وجہ مجھے ۔۔روشان کا پروگرام چھوڑ کر جانا پڑ گیا
انہوں نے کہا کہ روشان کی جانب سے خوشی کی بات ہے پاکستان میں چوتھی برانچ کا افتتاح، کیا جارہا ہے ان کی پہلی برانچ کا افتتاح بھی میں نے کیا ہے ، منظور کالونی میرا حلقہ ہے ، رانا وحید کا شوروم بھی اور رہائش میں بھی اسی حلقے میں ہیں ، سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کا احتجاج نئی بات نہیں ہے انہوں نے پہلے بھی احتجاج کیا ہے، سول نافرمانی کی تحریک کی بات کوئی بھی محب وطن پاکستانی نہیں بول سکتا ہے ،ہم اس شوشے کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ، معاشی بحران کی زمیداری عمران خان ہیں ، ہم نے کبھی ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والا کام نہیں کیا انہوں نے کہا کہ آج یا کل نئے چیف منسٹر سندھ کا نام کا اعلان پارٹی کردے گی۔
فی وقت سندھ اسمبلی اور قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ووٹوں کی ضرورت نہیں ہے ہم ایم کیو ایم کے محتاج نہیں ہیں اس موقع پر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر افتخار شیخ نے کہا کہ رانا وحید ایکسپورٹ میں اضافے کے لئے بہت محنت کرتے ہیں ان کی منزل بہت آگے ہے ،ہمارے بی ایم جی گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا بہت سپورٹ کرتے ہیں اور کراچی چیمبر بھی بھرپور تعاون کرے گا ، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہے کہ رانا وحید جیسے اچھے لوگوں کو رول ماڈل بنائیں گے اور اس کاروبار میں آئیں اور فرنیچر کے کاروبار کو آگے لیکر جائیں اس موقع پر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اسمال ٹریڈرز کمیٹی کے تاحیات چیئرمین عبدالمجید میمن نے کہا کہ رانا وحید بہت محنت سے کام کرتے ہیں میں اور ہماری پوری ٹیم ان کے ساتھ ہیں ۔اس موقع پر کراچی چیمبر کے سابق صدر شمیم فرپو، چیمبر پولیس لائزن کمیٹی کے ڈپٹی چیف امین میمن بھی موجود تھے ۔