پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر ملک بھر میں جمعۃ المبارک کو یوم تحفظ ختم نبوت ﷺ کے طور پر منایا گیا،

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

 

 

ملک بھر کی مساجدوں میں قادیانیوں کی اسلام وملک دشمن سرگرمیوں کی مذمت کی گئی،
قراردادوں میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا قادیانیوں کے حوالے سے متنازعہ فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کریں اور آئین کی بالادستی کا مطالبہ،
قادیانیوں کا آئینی طور پر راستہ روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے عقیدہ ختم نبوت ﷺ پر آنچ آنے نہیں دینگے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
،آرٹیکل20کو بنیاد بنا کر قادیانیوں کو تسلیم شدہ مذاہب کی صف میں شامل کرنا درست نہیں شاداب رضا نقشبندی
پاکستان میں اقلیتوں کے عدم تحفظ کا پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے اقلیتوں کو آئین میں دیئے گئے تمام مذہبی وسیاسی اور معاشرتی حقوق حاصل ہیں،شاداب رضا نقشبندی
قادیانی فتنے کی غیر اسلامی وغیر آئینی سرگرمیاں روکنے کیلئے امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عمل درآمدکو یقینی بنایاجائے،شاداب رضا نقشبندی
کراچی ( ) پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر ملک بھر میں جمعۃ المبارک کو یوم تحفظ ختم نبوت ﷺ کے طور پر منایا گیا،ملک بھر کی مساجدوں میں قادیانیوں کی اسلام وملک دشمن سرگرمیوں کی مذمت کی گئی،قراردادوں میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا قادیانیوں کے حوالے سے متنازعہ فیصلے پر نظرثانی کی اپیل اور آئین کی بالادستی کا مطالبہ کیا گیا،مقررین نے نماز جمعہ کے اجتماعات میں قادیانیوں کی اسلام وملک دشمن سازشوں کا پردہ چاک کیا،مقررین نے کہا کہ قادیانی ختم نبوت ﷺ پر کامل یقین نہیں رکھتے اور قرآن پاک میں ردوبدل کرکے دین اسلام کو نقصان پہنچانے کی سازشوں میں مصروف ہیں،حکومت فوری طور پر ان کی ہر قسم کی سرگرمی اور نقل وحمل پر مکمل پابندی عائد کرئے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضانقشبندی نے کہا کہ قادیانیوں کا آئینی طور پر راستہ روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے،عقیدہ ختم نبوت ﷺ پر آنچ آنے نہیں دینگے،پاکستان میں اقلیتوں کے عدم تحفظ کا پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے،اقلیتوں کو آئین میں دیئے گئے تمام مذہبی وسیاسی اور معاشرتی حقوق حاصل ہیں،پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں اقلیتوں مکمل تحفظ اور آزادی حاصل ہے،دنیا میں اقلیتوں کو تعصب اور ان کی مذہبی آزادی کا سلب کیا جاتا ہے اس کی مثال یورپی ممالک ہیں،قادیانیت کوئی مذہب نہیں ایک فتنہ ہے،قادیانی دھوکے اور فراڈ سے اسلام کا نام استعمال کرکے سادہ لوح مسلمانوں کے ایمان خراب کرتے ہیں،آرٹیکل20کو بنیاد بنا کر قادیانیوں کو تسلیم شدہ مذاہب کی صف میں شامل کرنا درست نہیں،قرآن پاک کی آیات سے غلظ استدلال اور قادیانیوں کی آئینی وقانونی حیثیت سے متعلق پیدا ہونے والے شکوک وشبہات کا فوری ازالہ ہونا چاہیے،ہم چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فایز عیسیٰ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس فیصلے پر نظرثانی کریں ایسے فیصلہ سے ملک میں انارکی اور انتشار کا اندیشہ ہے،قادیانیوں نے آج تک اپنے آپ کو غیر مسلم تسلیم ہی نہیں کیا تو ان کو اقلیتوں والے حقوق دینے کا کیا مطلب ہے؟،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کا مزید کہنا تھا کہ ہم آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، اس لئے آئین وقانون کے مطابق حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ توہین آمیز لیٹریچر پر پابندی کے قانون پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے،قادیانی فتنے کی غیر اسلامی وغیر آئینی سرگرمیاں روکنے کیلئے امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عمل درآمد یقینی کیاجائے،یوم ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کے سلسلے میں مرکزی نائب سربراہPSTبلال عباس قادری،سینئر مرکزی رہنا محمد شاہد غوری،ارکان مرکزی رابطہ کمیٹی محمد آفتاب قادری،محمد مبین قادری،محمد سلیم قادری،ظہیر الحسن قادری،محمد شہزاد قادرینے کراچی صوبائی صدر سندھ نور احمد قاسمی نے سکھر،بلوچستان کے صدر محمد علی بلوچ نے کوئٹہ،صدر شمالی پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے گوجرانوالہ،صوبائی صدر وسطی پنجاب سردار طاہر ڈوگر نے لاہور،صوبائی صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر،کیپی کے کے صدر انعام اللہ قادری نے پشاوراودیگر نے مختلف اجتماعات سے خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!