...

کراچی ایڈمن سوسائٹی عمارت حادثہ: مزید ایک مزدور کی لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی

کراچی کے علاقے چنیسر ٹاؤن کی ایڈمن سوسائٹی میں چھ منزلہ زیرتعمیر عمارت گرنے کے واقعے کے بعد پانچویں روز بھی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ملبے سے ایک اور مزدور کی لاش نکال لی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق مزدور کی شناخت عرفان ولد ترین گل کے نام سے ہوئی۔ لاش قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔ اس واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

عرفان آٹھ بچوں کا باپ تھا

عرفان کے بھائی آصف نے بتایا کہ وہ لیاری بستی، سرجانی ٹاؤن کا رہائشی اور آٹھ بچوں کا باپ تھا۔ وہ دیہاڑی پر فرنیچر کا کام کرتا تھا۔ حادثے کے روز فرنیچر لے کر ایڈمن سوسائٹی پہنچا تھا اور عمارت میں سامان منتقل کر رہا تھا کہ عمارت منہدم ہوگئی۔

آصف کے مطابق واقعے سے آدھا گھنٹہ پہلے عرفان نے فون پر بتایا تھا کہ وہ عمارت میں فرنیچر پہنچا رہا ہے۔ حادثے کے بعد انہوں نے بھائی سے رابطے کی کوشش کی، تاہم اس کا موبائل فون بند ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ عرفان کا سالہ بھی اسی عمارت کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوا تھا۔ اس کی لاش نکال کر کوہاٹ روانہ کردی گئی ہے۔

ایک شخص تاحال لاپتا، آپریشن 90 فیصد مکمل

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق ایک شخص تاحال ملبے تلے موجود ہے۔ اس کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ٹیمیں اب تک تقریباً 90 فیصد سرچ آپریشن مکمل کرچکی ہیں۔

ترجمان کے مطابق آخری لاپتا شخص کی لاش ملنے کے بعد سرچ آپریشن مکمل ہوجائے گا۔ اس کے بعد بھاری مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹانے کا کام تیز کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.