...

قوم پرست جماعتوں کی ریلی: علی خورشیدی کا شرکاء اور شہریوں کی املاک کے تحفظ کا مطالبہ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے قوم پرست جماعتوں کی ریلی کے حوالے سے حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اہم مطالبہ کیا ہے۔

ریلی کے راستوں پر تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ بالخصوص پاکستان رینجرز ریلی کے شرکاء کی آمدورفت اور مقررہ راستوں پر شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے۔ ان راستوں پر دکانوں، کاروباری مراکز اور شہریوں کی املاک کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔

غفلت کی صورت میں انتظامیہ ذمہ دار ہوگی: علی خورشیدی

علی خورشیدی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ ریلی کے دوران تاجروں اور شہریوں کی املاک محفوظ رہنی چاہئیں۔

ان کے مطابق کسی بھی غفلت، لاپروائی یا غیر ضروری سختی کے نتیجے میں کاروبار اور املاک کو نقصان پہنچا تو متعلقہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ذمہ دار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ امن و امان برقرار رکھنے کے نام پر شہریوں کے کاروبار، روزگار اور املاک کو غیر محفوظ نہ چھوڑیں۔ شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.